اسلام آباد، 30 اگست : پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے کراچی سے دو ہندستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے کل بتایا کہ شہر
کے گلشن اقبال اور صدر میں خصوصی مہم چلا کر دونوں ہندستانی شہریوں کو پکڑا گیا اور پوچھ تاچھ کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے. دونوں کے پاس سے ہندستانی پاسپورٹ اور دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔